9 مئی لعنتی پروگرام، گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔
شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، یہاں سے میرے والدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی او کو پتا ہے 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھا، یا ان کو پتا ہے میں کہاں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 30 کلو وزن کم ہوگیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعا کریں میری سرجری نہ ہو، اگر سرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 5 اکتوبر کے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے، کال کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے، گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔