ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، عمران 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صرف ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، پی ڈی ایم کے تینوں اجلاس بے نتیجہ رہے، سیاسی مخالفین کی ٹرین چھوٹ چکی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو اس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، مہنگائی ملک لوٹنے والوں کے باعث ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ دیکھا، پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں، فضل الرحمان پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، اگر میں پشاور میں جلسہ کروں تو پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر بننے والا کمیشن الیکشن کمیشن سے معاملات طے کرے گا، اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹرز کی تصویر چھپے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔