پی ڈی ایم کے اسلام آباد آنے پر اچھے سے معاملہ دیکھا جائے گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے امید ہے انتخابی اصلاحات پر ووٹ ڈالیں گے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، پی ڈی ایم اسلام آباد آئے گی تو اچھے طریقے سے معاملہ دیکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی ترجمانوں کی میٹنگ بلائی ہے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو لوگ ڈی چوک آجاتے ہیں، وزارت داخلہ تمام وزارتوں کی ذمے دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے کرائم بھی بڑھ جاتا ہے، دسمبر تک اسلام آباد پولیس فرانزک لیبارٹری تیار کرلے گی، 74 سال ہوگئے ہماری اپنی فرانزک لیبارٹری نہیں، اسلام آباد پولیس کی ذمے داری سب سے زیادہ ہے، میں پولیس کی سیاست نہیں کرتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔