اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ویکسین لگوائیں، شیخ رشید
اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوالیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جارہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔