معروف کاروباری شخصیت محسن شیخانی ایک بار پھر آباد کے چئیرمین منتخب

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت محسن شیخانی ایک بار پھر آباد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔

چئیرمین منتخب ہونے کے بعد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت تمام صنعتوں کی ماں ہوتی ہے۔ پاکستان میں زراعت کے بعد ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لیے روزگار کے سب سے زیادہ مواقع اسی صنعت میں ہیں۔ یہ صنعت سیمنٹ، الیکٹریکل، فٹنگز، پینٹ، اسٹیل اور ٹائل سمیت 50 سے زائد صنعتوں کو بھی کاروبار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

محسن شیخانی کا مزید کہنا تھا کہ اس انڈسٹری کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اولین مقصد ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے اور پاکستان کی صنعتوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

سال 2021-22 کے لئے آباد (ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیوپلرز) کے نئے منتخب شدہ آفس بیرئیرز میں محسن شیخانی چئیرمین کے علاوہ محمد حنیف میمن سینئیر وائس چئیرمین، الطاف کانٹا والا وائس چئیرمین، سفیان آدھیا ساوُتھ ریجن چئیرمین، انجینئیر اکبر شیخ نوردھن چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔