شاہد آفریدی کی بیٹی کی تقریب بارات، شاہین دُلہنیا لے گئے

کراچی: شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی تقریب بارات، فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی دلہنیا لے گئے۔
فاسٹ بولر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی منگل کی شب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی۔
سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دُلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لے کر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، سعید انور سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔
شوبز کی معروف شخصیات، سیاست دان، غیر ملکی سفارت کار، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔
ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگاکر شادی کی مبارک باد پیش کی۔
مشروبات کے بعد مہمانان گرامی کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔
تقریب ولیمہ جمعرات کو اسلام آباد میں طے ہے، قبل ازیں پیر کی شب رسم حنا میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا۔ ولیمہ 21 ستمبر جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔