طلاق کے صدمے سے نکلنے میں 5 سال کا وقت لگا، منشا پاشا

کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔
پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔
منشا پاشا کا اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سے نکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت ہوجانے کے بعد اچانک سے رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بے وقوفی ہے۔ منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔