پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلنا شاہین کیلیے بڑی ذمے داری ہوگی، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لاہور قلندرز کے کپتان مقرر ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کو ایک ساتھ لے کر چلنا شاہین آفریدی کے لیے بہت بڑی ذمے داری ہوگی، مجھ سے اس حوالے سے بات ہوئی تھی تو میں نے مشورہ دیا تھا کہ ایک دو سال رُک جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین سے کہا تھا کہ فی الحال اپنی تمام تر توجہ بولنگ پر ہی مرکوز رکھو اور تھوڑا سا اور کھیلو۔
شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا لیکن وہ بھی آفریدی ہے، اس نے بھی نہیں سننی تھی، یہ شاہین کا اپنا فیصلہ ہے، اچھی بات ہے ایک کھلاڑی کو پُراعتماد انداز میں اپنے فیصلے لینے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیکھنے کا عمل ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ترقی ملے، ہر کھلاڑی کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فرنچائز یا قومی سطح پر ٹیم کی رہنمائی کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سہیل اختر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔