بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت عالمی کرکٹ پر حاوی ہے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طویل ونڈو کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) بھی شیڈول نمایاں طور پر متاثر ہوگا۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کرکٹ کی عالمی مارکیٹ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کھیل پر حاوی ہورہا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پر نظر آئیں گے۔
قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارب 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔