شاہد آفریدی عارضی چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کو عارضی طور پر چیف سلیکٹر بنادیا گیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔
عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبدالرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد وسیم کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی جارح مزاج آل رائونڈر رہے ہیں، بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے بڑے بڑے معرکے سر کیے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔