شاہین شاہ کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح ہوگیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نکاح ہوگیا۔
نکاح سادگی کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد زکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔
شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا، تقریب میں شرکت کے لیے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔
تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔