شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیتی انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب کو ایشیاکپ کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔
دونوں کا نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا، جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جب کہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیا کپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔