شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندر کے نئے کپتان مقرر

لاہور: پی ایس ایل 7 کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔ اس بار قیادت کا تاج شاہین شاہ آفریدی کے سر سجا ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔
عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا اسی لیے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہورہی ہے۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور قلندرز ٹیم نہیں یہ فیملی ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہوسکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کپتانی کی ہو تو انٹرنیشنل میں دباؤ کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بابر اعظم میرا فیورٹ بیٹر ہے، محمد رضوان کی شخصیت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، رضوان کے ساتھ کھیلنا سب سے اچھا لگتا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کا یہ سال بہت اچھا رہا ہے ہماری رینکنگ بہتر ہورہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ اچھی ہورہی ہے آئندہ برس بھی اچھی پرفارمنس ہوگی، لاہور قلندرز کے ساتھ فیملی والا ماحول ہے، یہاں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیم کی کپتانی سہیل اختر کے سپرد تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔