پٹرول مافیا کی جیت، مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھا جائے گا، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پٹرول مافیا جیت گیا،عوام ہار گئے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تب کیا گیا جب ملک میں پٹرول کی قلت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا جیت گیا، عوام ہار گئے، حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی ہے، چینی چوری والی واردات پٹرول والے معاملے میں دہرائی گئی ہے، مہنگاَئی کا سونامی غریبوں کو کھا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔