میاں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگادی گئی

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔
انہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کوٹ لکھپت جیل میں لگائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی، شہباز شریف کی عمر 69 سال سے زائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بھی جیل میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کو جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے احتساب عدالت میں کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔