شہباز شوبازی کیلیے کراچی تک جاسکتے، عدالت آتے وقت صحت خراب ہوجاتی ہے، شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کے لیے کراچی تک جاسکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نااہلی بتارہی ہے۔
شہباز گل نے کہا، شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، ‏‎موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کرلیں، جن کی لوٹ مار نے شہر قائد کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کرکے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کے لیے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح اس بار پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔