شہباز اور نیہا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
24 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا نے نکاح کے لیے سُرمئی عروسی لباس زیب تن کیا جب کہ شہباز تاثیر نے سفید کُرتا پاجامہ اور سرمئی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا۔
واضح رہے کہ شہباز تاثیر کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ ماڈل نیہا راجپوت سے جلد شادی کرلیں گے، کیونکہ کئی مواقع پر دونوں کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔
شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔