شاہنواز ڈاہانی لاڑکانہ ایکسپریس

shah nawaz dahani

ایڈیٹر ڈیسک
پی ایس ایل کے حالیہ میچوں میں شاندار بالنگ کے ذریعے 17 وکٹیں لینے والا دیہاتی لڑکا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، سندھ میں لاڑکانہ کی وجہ شہرت ویسے تو سیاست ہے، لیکن ایک قدیمی کہاوت ہے کہ جیب میں پیسہ ہو تو لاڑکانہ گھومنے جائو، لیکن شاہنواز ڈاہانی بھی آج کل لاڑکانہ کی شہرت کی وجہ بنے ہوئے ہیں.


ملتان سلطان کی ٹیم کے بائولر ڈاہانی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے. ٹوئیٹر پر شاہنواز ڈاہانی کے حق میں دو ٹرینڈ چل رہے ہیں جن میں پاکستان کی نام ور شخصیات نے شاہنواز ڈاہانی پر تبصرے کیئے ہیں.

ڈاہانی کے عنوان سے شروع ہونے والا ٹرینڈ پاکستان کا آٹھواں ٹرینڈ تھا، اس کے بعد لاڑکانہ ایکسپریس سے شروع ہونے والا ٹرینڈ تیسرے نمبر پر آگیا، اس ٹرینڈ میں شاہنواز ڈاہانی کی وڈیوز، تصاویر اور دیہی زندگی سے وابستہ معلومات شیئر کی گئی ہے.


معروف سابق کرکٹر راشد لطیف نے لکھا کہ ڈاہانی اس وقت پاکستان میں سب سے تفریح والا بائولر ہے، راشد لطیف کے ٹوئیٹ پر معروف صحافی اویس توحید نے لکھا کہ یہ دلچسپ لاڑکانہ ایکسپریس میرے آبائی شہر سے ہیں.

ٹی وی اینکر حامد میر نے لکھا ویل ڈن لاڑکانہ ایگل.
عابد ملک نے لکھا کہ لاڑکانہ ٹیلنٹ نے لیڈنگ بالنگ کی ہے. سندھ کے معروف سماجی کارکن سعید سانگری نے ہیرو آف پی ایس ایل لکھا، اس طرح کسی نے سندھ کا فخر لکھا تو کسی نے پاکستان فخر، کسی نے عظیم لڑکا لکھا تو کسی نے ولیج بوائے لکھا.


شاہنواز ڈاہانی پر سوشل میڈیا میں طرح طرح کے تبسرے جاری ہیں. صرف ٹویٹر ہی نہیں فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل سائیٹس پر بھی شاہنواز ڈاہانی پاکستان سپر لیگ کا ہیرو بنا ہوا ہے.


بعض منچلوں نے یہ بھی لکھ لیا کہ سندھ کے کرکٹرز کو قومی ٹیم میں موقع دیا جائے ، ممکن ہے کہ شاہنواز ڈاہانی کی بہترین کارکردگی دیگر نوجوان کوموقع ملنے کی کھڑکی ثابت ہوجائے.

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔