شاداب ان فٹ، کیویز کیخلاف ابرار کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان

بنگلورو: بھارت میں جاری ورلڈکپ میں نیوزی لیںڈ کے خلاف میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان فٹ نہ ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کنکشن انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں، اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نائب کپتان شاداب خان رواں برس تیسری بار کنکشن انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے لیے بھی بری خبر سامنے آئی ہے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوکر فاسٹ بولر میٹ ہنری ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ کائل جیمسن کو بلالیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر جنوبی افریقا کے ساتھ میچ کے دوران 5.3 اوورز بولنگ کرواسکے تھے بعدازں ان کا اوور جیمز نیشم نے پورا کیا تھا۔
کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پہلے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہیں جب کہ لوکی فرگوسن، مارک چپمین میں پلیئنگ الیون کے لیے دستیاب نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان معرکہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، اگر پاکستان کو ٹاپ فور کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں کیویز اور انگلیںڈ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان نیٹ ریٹ پر فیصلہ سامنے آئے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔