سینیٹ میں نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ میں نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سوال کیا کہ انتخابات ترمیمی بل کو کمیٹی کے سپرد کروں یا ابھی منظور کرانا ہے؟ اس پر اعظم نذیر نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جسے سینیٹ کمیٹی نے منظورکیا تھا، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق واپس نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ سیکریسی کو مدنظر رکھ کر ووٹ کا حق ڈالنا یقینی بنائیں۔
اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ پڑے۔
سینیٹ میں دونوں بل کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید مخالفت کی اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس پر آکر احتجاج کرتے ہوئے امپورٹیڈ حکومت کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم کسی کو سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم ای وی ایم پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔
اس پر اعظم نذیر نے بتایا کہ شبلی فراز اور اعظم سواتی اس کمیٹی میں تھے جہاں یہ بل منظور ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔