مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت نامے داخلے پر پابندی عائد

ریاض: سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پر تاحکم ثانی پابندی لگادی۔
سعودی عرب کے حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں دیگر شہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ ہوگا، جس سے ثابت ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔ مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ داخلے پر پابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔
سعودی عرب کے قوانین کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔