حکومتی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ووٹ شناخت کا طریقہ وضع کرنے کی درخواست!

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رائے سامنے آنے کے بعد حکومتی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے۔
حکومتی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی شناخت کے لیے طریقہ وضع کرنے کی درخواست کی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ايڈوائس واضح ہے، جو بھی ووٹ ڈالے گا وہ قابل شناخت ہوگا، پتا چلایا جاسکے گا اس نے ووٹ کِسے ڈالا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مِن و عن عمل درآمد کریں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں بہترین طریقہ بیلٹ پیپر ہے جس پر بار کوڈ یا ایسی کوئی چیز ہو جس سے الیکشن کمیشن پتا چلاسکے کہ کس نے کسے ووٹ دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔