بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک!

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔