سندھ، سیکنڈری کلاسز 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔