کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں، میرا

لاہور: اداكارہ میرا کا کہنا ہے، ان كے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ كچھ لوگ ان پر جادو كرارہے ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جو لوگ میرے خلاف ہیں وہ مجھے بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کے پروپیگنڈے کررہے ہیں، میرے پیر و مرشد نے بتایا کہ كچھ لوگ مجھ پر جادو كرارہے ہیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میرے پروگرام كے دوران فائرنگ کی تفتیش جاری ہے اور جن لوگوں نے پروگرام پر فائرنگ کی وہ خوف زدہ ہیں اور گھر سے باہر بھی نہیں نکل رہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ میرا نے بتایا کہ آج کل وہ گلوکاری کے ساتھ ڈانس سیکھنے سکھانے کا کام بھی کام کررہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا بھی گنگنایا، لیکن گانا گنگنانے سے پہلے حدیقہ کیانی کو صاحبہ کہنے کے بجائے حدیقہ صاحب کہتی رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔