ایس سی او سمٹ: راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل ہوگی
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس جس کی میزبانی کا فریضہ اس بار پاکستان انجام دے گا، اس موقع پر دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل ہوگی۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں کیا گیا ہے۔