نہانے کے لیے سمندر جانے والوں کو ماہرین کا انتباہ

میساچوسٹس: امریکی شہریوں کو ماہرین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساحل پر نہاتے وقت بہت زیادہ چوکنے رہیں، کیونکہ موسم گرما میں شارک بڑی تعداد میں نقل مکانی کرکے کنارے کے قریب آجاتی ہیں۔
موسمِ گرما میں ہر سال گریٹ وائٹس شارک فلوریڈا اور دیگر جنوبی ریاستوں میں اپنے موسمِ سرما کا گھر چھوڑ کر میساچوسٹس کے جزیرہ نما کیپ کوڈ کے ساحلوں پر ڈیرے ڈال لیتی ہیں اور جولائی میں ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
ریاست کے ماہرِ آبی حیات گریگ اسکومل نے سمندر پر جانے والوں کو خبردار کیا کہ سمندر میں تیرتے وقت انتہائی چوکننے رہیں، جہاں ساحلی پٹی ایک دم سے گہرائی اختیار کرلیتی ہے۔
اسکومل کا کہنا تھا کہ شارکس کو جب گہرا پانی میسر آئے گا تو وہ ساحل کے قریب آجائیں گی۔
سائنس دانوں کے مطابق 2009 کے بعد سے محققین نے کیپ کوڈ کی 280 سے زیادہ گریٹ وائٹ شارکس پر ٹیگ لگایا ہے جن میں سے 230 کے قریب ٹیک ابھی بھی فعال ہیں اور شارک کی نقل و حرکت کے متعلق ڈیٹا بھیج رہے ہیں۔
اسکومل کا کہنا تھا کہ 2018 میں جب سے اس سمندری علاقے میں لوگوں نے دو شارکوں کے حملے دیکھے ہیں لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آئی ہے۔ ان حملوں میں سے ایک جان لیوا ثابت ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔