اسکول کھولنے ہیں یا نہیں، 7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا اسکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں، وزارت صحت سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیر شفقت محمود کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کے ساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مثبت اقدامات کیے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پر کام کیا، پہلی جماعت سے پانچویں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنارہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی، اپریل 2021 میں پاکستان کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔