سعودیہ اور قطر میں فضائی، بری، بحری حدود کھولنے پر اتفاق!

ریاض: سعودى عرب اور قطر کے درميان ایک دوسرے کے لیے فضائی، بری اور بحری حدود كھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنے کی کوششوں میں بڑی پیش رفت کے بعد آج سے فضائی، زمینی اور سمندری حدود کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم اور ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2017 میں قطر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔