پاکستان نے قرض کی دوسری قسط سعودی عرب کو ادا کردی!
اسلام آباد: سعودی عرب سے شرائط پر لیے گئے قرض میں سے پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط واپس کردی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر جنوری میں ادا کر دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو قرض کی رقم واپس کی۔