امید ہے عبوری افغان حکومت صحیح جہت میں سنگ میل ثابت ہوگی: سعودیہ

ریاض: سعودی عربیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت صحیح جہت میں سنگ میل ثابت ہوگی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان عوام جو راستہ بھی منتخب کریں سعودی عرب حمایت کرے گا، مملکت کی خواہش ہے کہ تمام افغان فریق امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔
جرمنی میں افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے سلسلے میں پرعزم ہے، سعودی عرب تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے عبوری افغان حکومت صحیح جہت میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔