سعودیہ، کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی

سعودی عرب میں کئی ماہ کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔تفصِلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 385 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیال رہے کہ بہت مُدت کے بعد یومیہ کیسز چار سو سے کم رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 5 لاکھ41 ہزار994 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز اس موذی مرض کی وجہ سے مزید 12 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 8,481 تک جا پہنچی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں737 کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔