سعودیہ: 60 سال پلس افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو تقویت کے طور پر کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔
سعودی وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زور دیا کہ وہ کورونا کی منظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کے حوالے سے صورت حال بہتر رُخ اختیار کررہی ہے اور آئندہ وقتوں میں اس حوالے سے بڑی کامیابیوں کا حصول متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔