عمرہ زائرین کو ای ویزا دینے کا سعودی اعلان

ریاض: عمرہ کرنے کے خواہش مند مسلمانوں کے لیے سعودی عرب نے الیکٹرانک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
برطانیہ، امریکا جیسے دیگر ممالک کے سیاحتی ویزا حامل افراد اور یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندے اس نئے ویزا کے اہل ہوں گے۔ تاہم اس میں ایک استثنیٰ ہے کہ وہ افراد جن کے پاس یورپی یونین کے کسی ملک میں برطانیہ یا امریکا کا بزنس یا سیاحتی ویزا ہو، تو ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہوا ہو۔
مذکورہ ویزا رکھنے والوں کے اہل خانہ بھی آمد پر فوری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تاہم یہ ویزا درخواست دہندگان کو حج کے موسم میں حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔