سعود شکیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ

کولمبو: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی بیٹر سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی۔
سعود کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچز میں ففٹی کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد عالمی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ اسٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
اس وقت کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جاری ہے جس میں سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔