سرفراز نواز علیل، واکر کے ذریعے چلنے پھرنے پر مجبور

لندن: آسٹریلوی سرزمین پر محض ایک رنز کے عوض 7 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھاکر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرنے والے سابق فاسٹ بولر اور ریورس سوئنگ کے استاد سرفراز نواز کو علالت کے باعث چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں طویل عرصہ سے مقیم سابق کرکٹر سرفراز نواز کو علالت کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ ان دنوں واکر کے ذریعے چلنے پر مجبور ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سرفراز نواز گھر کے باہر فٹ پاتھ پر واکر کے سہارے چل رہے ہیں۔


سرفراز نواز 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے اور اُن کی عمر 72 برس ہے، اس سے پہلے سرفراز نواز کو دل کی تکلیف ہونے پر ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا، اب وہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔