سرفراز کی بیٹے کیساتھ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی دھوم

کراچی: 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بیٹے عبداللہ کے ساتھ قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ سماجی ذرائع ابلاغ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد ایک کمرے میں قالین پر بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ ان کا بیٹا عبداللہ بھی اسٹیج پر موجود ہے۔
سرفراز احمد نغمہ دل دل پاکستان گنگنا رہے ہیں اور ان کا بیٹا عبداللہ بھی ان کے ساتھ نغمہ گنگنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے پناہ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔