سرفراز احمد کو ڈی کیٹگری میں ڈالنا تضحیک آمیز رویہ ہے، تنویر احمد

کراچی: سابق کرکٹر تنویر احمد نے پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو ڈی کیٹگری میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے یوٹیوب چینل پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی وننگ ٹیم کے کپتان ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں ڈالنا تضحیک آمیز رویہ ہے۔
تنویر احمد نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی سوال کیا کہ وہ پی سی بی کے اس رویے پر کیوں خاموش ہیں، جو کرکٹرز سرفراز کی ٹیم کا حصہ تھے وہ اے، بی کیٹیگریز میں شامل ہیں جب کہ انہیں ڈی میں رکھا گیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے فواد عالم کو کیٹگری بی میں رکھنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو دیکھیں، انہیں بی کیٹگری میں کنٹریکٹ دینا ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیلکٹر محمد وسیم نے دوستوں کو نوازا اور سہولت فراہم کی، ورنہ فواد کو ریڈ بال فارمیٹ کے معاہدوں کی اے کیٹگری میں ہونا چاہیے تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔