وائرل ہونے کا آسان نسخہ کسی مشہور شخص پر تنقید کرنا ہے، ماہرہ

کراچی: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا آسان نسخہ بتادیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو۔
اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اسی سلسلے میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو۔
خیال رہے کہ ماہرہ اور فہد کی فلم قائداعظم زندہ باد 9 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔