بہت شرمیلی ہوں، اکیلے بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کرسکتی، سارہ خان

کراچی: ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فطری طور پر بہت شرمیلی ہیں۔ اس پر ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ سارہ خان نے حال ہی میں ان کی درخواست کے باوجود ان کے ساتھ گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر ’دی مرزا ملک شو‘ کے مہمان بنے، پروگرام کے دوران سارہ نے ثانیہ مرزا کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ڈانس کرنا پسند نہیں، انہیں اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو وہ نہیں کرسکتیں۔
سارہ کے جواب پر ان کے شوہر فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بلو رانی کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے، یہ گانا پنجاب میں شوٹ ہوا جس کے لیے میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے، لیکن اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے اور پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا کہ میں نے سارہ سے درخواست بھی کی کہ یہ گانا ہٹ ہوگا کرلو، لیکن سارہ نے انکار کردیا اور کام نہیں کیا۔
اس پر سارہ نے ہنستے ہوئے شو میں بتایا کہ اس گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔