سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی!

کراچی: مقبول اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ کا ٹی وی انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اور انڈسٹری میں تنازعات سے دور رہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سارہ خان سے ایک ٹی وی شو کے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پر انہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتیں۔
انہوں نے کہا انہیں فلموں کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرادیا کیونکہ وہ غیر اخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصر کپڑے پہن سکتی ہیں جو ان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔