وزیراعظم کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے شکار فیصلے کو جلد سنائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے اور عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 15 نشستیں حاصل کیں جب کہ ن لیگ کو چار سیٹیں ملیں، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔