بہت سے بالی وُڈ اسٹارز سے دوستی، رابطوں پر خوشی ہوتی ہے، سجل علی

دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی فلم اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر اگر کسی اور ملک میں رہنا ہو تو وہ بھارت بھی ہوسکتا ہے۔
سجل علی نے دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان سے باہر آپ کس ملک میں رہنا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیوں نہیں ہوسکتا؟ بھارت میں بھی گھر بنایا جاسکتا ہے اور دبئی میں بھی۔
سجل علی نے کہا کہ ایسی تقاریب میں ان تمام لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ بالی وُڈ کے بہت سے اسٹارز سے دوستی ہے اور ان سے رابطوں پر خوشی ہوتی ہے۔ سجل علی بالی وُڈ کی فلم موم میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔