سجل کی پہلی بین الاقوامی فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارہ سجل علی نے اپنی بین الاقوامی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سجل علی ہالی وُڈ پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، جس کی ریلیز کا مداحوں کو بے حد انتظار ہے۔
سجل علی اور فلم کی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

سجل علی نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کی فلم کی پہلی جھلک کو خوب سراہا جارہا اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بے صبری سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جب کہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔
دھیان رہے کہ سجل علی بھارتی فلم موم میں سری دیوی کے ساتھ شان دار کردار نبھا چکی ہیں، اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔