ہلیری کی کانگریس کیلیے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق

واشنگٹن: امریکا کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیمو کریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی۔
پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ آصف محمود کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بحیثیت ڈاکٹر انہوں نے آج تک کسی بھی مریض کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بھیجا۔

امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایسا شخص کانگریس کا رکن بنے گا تو یقینی طور پر امریکی عوام کے مفاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
ڈاکٹر آصف محمود کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ دوعشروں سے انہیں جانتی ہیں۔
ہلیری نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر آصف کو کامیاب بنائیں جو وسط مدتی انتخابات میں کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف محمود پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ہیں اور وہاں اپنی نیک نامی کی بدولت خاصی شہرت رکھتے اور عوام میں بے پناہ مقبول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔