انتہاپسندوں سے خطرہ، سیف کے گھر کے باہر سیکیورٹی سخت!

ممبئی: ویب سیریز تانڈو تنازع کے بعد بولی وُڈ کے نواب سیف علی خان کو انتہا پسندوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں، اس وجہ سے اُن کے اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔
بھارتی ہدایت کار عمران عباس ظفر کی ویب سیریز تانڈو ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار ہورہی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پہلے سیف علی خان کو سیریز میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سیریز کی ٹیم کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی، اس کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ سے معافی مانگنے اور سیریز سے کچھ مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
سیف علی خان بھی ویب سیریز تانڈو میں کام کرکے مشکلات میں پھنس گئے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج اور تنقید کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد گھر کے باہر چیک پوسٹ پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ ویب سیریز ’’تانڈو‘‘کے ہدایت کار عباس ظفر اور ٹیم نے ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے بعد گھٹنے ٹیکتے ہوئے معافی مانگی تھی اور اور متعدد سین ڈیلیٹ کرنے کی ہامی بھی بھرلی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔