احسان مانی کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل جاری!

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور گورننگ بورڈ ارکان کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔
گزشتہ چھ ماہ میں احسان مانی کے 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ان ایڈٹ تفصیل کے حساب سے بورڈ سربراہ کی رہائش کے لیے 22 لاکھ سے زیادہ کا کرایہ ادا کیا گیا۔ ایک لاکھ سے زیادہ کا گاڑی نے پٹرول پیا۔ ڈرائیور کو چار لاکھ تنخواہ دی گئی، ان اخراجات میں ایک لاکھ 61 ہزار کے یوٹیلٹی بلزشامل ہیں۔
سیکیورٹی اسٹاف اور دوسرے ملازمین کو مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ کے قریب تنخواہ دی گئی۔ 81 ہزار میڈیکل کی مد میں خرچ ہوئے۔ بیرون ملک ڈیلی الاؤنس، رہائش، سفر اور اہلیہ کے سفر پر مجموعی طور پر 11 لاکھ، 85 ہزارکی رقم ادا کی گئی۔
ڈومیسٹک سفر، رہائش، اہلیہ کے سفرسمیت نو لاکھ 67 ہزارسے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔ 2 لاکھ 27 ہزار بزنس انٹرٹینمنٹ کے شامل ہیں۔ احسان مانی پی سی ایل کے ساتھ گورننگ بورڈ میٹنگ الاؤنس نہیں لے رہے۔ یاد رہےکہ جولائی 2019 سے جون 2020 تک احسان مانی کے مجموعی اخراجات ایک کروڑ سے زیادہ تھے۔
دریں اثنا گورننگ بورڈ ارکان پر 31 دسمبر 2020 تک چھ لاکھ، اٹھانوے ہزار تک خرچ ہوئے ہیں۔ بورڈ ارکان نے ایک لاکھ 80 ہزار ڈیلی الاؤنس وصول کیا، رہاٗئش پرایک لاکھ 61 ہزار خرچ ہوئے، میٹنگ الاؤنس ایک لاکھ 90 ہزار دیا گیا، ہوائی اور زمینی سفری اخراجات ایک لاکھ 67 ہزارسے ریادہ رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔