پاکستان میں شادی نہیں کروں گی، یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، سعیدہ امتیاز

کراچی: اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستان میں شادی نہ کرنے کے خیال کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے بغیر کسی کا نام لیتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی، جس میں تنقیدی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں پاکستان میں شادی کرنا چاہوں گی۔
سعیدہ امتیاز نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، کسی اور ملک سے ڈھونڈ لوں گی، جیسے یہاں ہر 2 سال بعد وزیراعظم بدلتے ہیں ویسے ہی یہاں ہر کچھ سال بعد بیویاں بدلتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ کتنی بھی شدت سے نبھالو تم رشتہ مگر بدلنے والے بدل ہی جاتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔