احسن خان سے محبت تھی، اظہار سے قبل اُن کی شادی ہوگئی: صبا قمر

کراچی: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر کی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اُٹھا ہے، اُنہوں نے اُس پاکستانی اداکار کا نام بتادیا جس سے وہ شادی کی خواہش مند تھیں۔
احسن خان کو دیے گئے پوڈ کاسٹ میں صبا قمر نے میزبان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لیا تھا، احسن خان کو کالز اور میسجز کرکے کہتی تھی کہ مجھے صرف ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی، لیکن پھر وقت کے ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔
صبا قمر کی بات مکمل ہونے کے بعد احسن خان نے کہا کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ شاید صبا کا کہیں رشتہ ہوگیا ہے یا پھر وہ پسند کی شادی نہیں کریں گی۔
پوڈ کاسٹ میں صبا قمر نے مزید کہا کہ میں نے احسن خان کی محبت میں اندرون سندھ جاکر فلم بھی کی تھی، اگر احسن کے علاوہ کوئی اور شخص بولتا تو میں کبھی وہ فلم نہ کرتی۔
خیال رہے کہ احسن خان نے سال 2008 میں فاطمہ سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جب کہ صبا قمر ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔