فیصل قریشی کی تنقید پر صبا قمر کا دلچسپ جواب

کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر اداکارہ کا جواب سامنے آگیا ہے۔
فیصل قریشی نے حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کے نئے ڈرامے فراڈ کے آن ایئر ہوتے ہی اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں بغیر نام لیے اداکارہ کو کم عمر لڑکی کے کردار ملنے پر تنقید کی تھی، تاہم اب اداکارہ نے بھی فیصل قریشی کو اس کا جواب دے دیا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’بھئی اگر یہ ڈرامے میں 24 کی ہے تو مجھے بھی 27 کا بناؤ‘‘۔
صبا قمر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فیصل قریشی جی کی بہت عزت کرتی ہوں، وہ ایک شان دار اداکار ہیں، میں ان کا احترام کرتی ہوں، یہ ان کی رائے ہے جسے میں بہت خوش اسلوبی سے لیتی ہوں، لیکن میں کیا کروں فیصل، مجھے یہ کردار ابھی تک مل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اب اپنے بیک ٹو بیک ہٹ پروجیکٹس کے ساتھ ٹیلی ویژن اور فلمی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں، ان کی اسکرین پر واپسی کا پہلا پروجیکٹ ویب سیریز “مسز اینڈ مسٹر شمیم” تھا جسے بھارت میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
جس کے بعد اداکارہ کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اب ان کے نئے ڈرامے’ فراڈ‘ کو بھی عوامی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ گزشتہ روز صبا قمر کی نئی فلم ’کملی‘ بھی ریلیز ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔